پاکستانی خبریں

چہل قدمی کے شوق نے نواز شریف کو لندن میں بھی پھنسا دیا

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف لندن میں بھی مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ ہائیڈ پارک میں چہل قدمی کے شوق نے انہیں پھنسا دیا ہے۔

نوازشریف پر لندن میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگ گیا۔ شہریوں کی شکایات پر برطانوی پولیس نے معلومات حاصل کرنا شروع کر دی ہیں۔

لندن میں چھ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے اور جرم ثابت ہونے پر نوازشریف کو دو سو پاونڈ جرمانہ ہوسکتا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لندن کے ماربل آرچ علاقہ میں بنا ماسک پہنے دیکھا گیا۔ ریڈینٹ نامی ٹوئٹر صارف نے لندن پولیس کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔

شکایت کرنے والے ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’یہ شخص جس کا نام شریف ہے، ہمیشہ اس قانون کی خلاف ورزی کرتا آرہا ہے۔‘

پولیس نے جواباً کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نواز شریف اپنے کارکنوں کے ہمراہ چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ مبینہ طور پر چھ سے زائد افراد کے ساتھ ٹہل رہے تھے۔

حکومت برطانیہ نے کورونا وبا سے بچنے کے لیے صرف چھ افراد کی قربت میں آنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

چھ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہے جس کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آ سکتا ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر وبا سے بچنے کے لیے حفاظتی قوائد و ضوابط مزید سخت کر دئیے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button