X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کے الیکٹرک انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی، لائن مین جان کی بازی ہار گیا

کے الیکٹرک انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی نے ایک اور ملازم کی جان لے لی۔

کراچی میں ابرہیم حیدری کے علاقے میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے کے الیکٹرک کا لائن مین جاں بحق ہوگیا۔

لائن میں کرنٹ کی وجہ سے لائن مین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ لائن مین اے بی سی پروجیکٹ پر کام کر رہا تھا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لائن مین کو کلیرنس دی گئی کہ لائن کو بند کر دیا گیا ہے اورکام شروع کیا جائے، جیسے ہی ملازم نے لائن کی تبدیلی کا عمل شروع کیا تو زوردار کرنٹ کا جھٹکا لگا اور وہ سیکنڈز میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

کے الیکٹرک کے ملازم کو گرڈ اسٹیشن سے بجلی بند ہونے کا بتایا گیا تھا اور کام کی اجازت دی گئی تھی۔ دیگر عملے نے پورے علاقے کی بجلی بند کی اور پھر ساتھی کو اتارا۔

کے الیکٹرک کے جاں بحق ہونے والے ملازم کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر24 سال ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.