گزشتہ روز کے واقعہ کو حلقہ اور عوام نے ناپسند کیا، جلیل شرقپوری

مسلم لیگ ن کے رہنما مولانا جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے فلور پر میرے ساتھ جو ہوا وہ افسوس ناک تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حلقہ اور عوام نے گزشتہ روز کے واقعہ کو ناپسند کیا، نواز شریف کی تقریر پر میرا موقف آج بھی وہی ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، عمران خان وزیراعظم ہیں ان سے ملنا کوئی غیر مناسب کام نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جس طرح ملک کی خدمت کی میرے دل میں ان کے لیے محبت ہے، مشکل دور میں قریبی دوست جب ساتھ چھوڑ گئے تھے تب میں نے نواز شریف کےساتھ دیا تھا۔
مولانا جلیل شرقپوری نے کہا کہ میری سوچ تھی کہ مجھے اور میری فیملی کو الیکشن میں نہیں آنا چاہیے تھا، نواز شریف نے فون کر کے مجھے کہا کہ آپ نے میاں اظہر کے خلاف الیکشن لڑنا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ میاں صاحب کے کہنے پر میں پہلی مرتبہ میاں اظہر کے خلاف الیکشن میں کھڑا ہوا اور جیتا۔