پاکستانی خبریں

پاکستان میں 3 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے صحتیاب، 8 ہزار 646  زیرعلاج مریض ہیں 

پاکستان میں کورونا وائرس کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار 646 رہ گئی ہے اور 3 لاکھ 3 ہزار 62 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا کے 671 نئے کیسز اور 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افرادکی مجموعی تعداد 6ہزار 558 ہوگئی ہے اور اب تک 3 لاکھ 18 ہزار 266 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 17 ہزار 210 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 484، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 910، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 273، بلوچستان میں 15 ہزار 498، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 900 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 991 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 252 اور سندھ میں 2 ہزار 543 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 188، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Back to top button