پاکستانی خبریں

جتنے مرضی جلسے کرلیں، قانون توڑا تو سب کو جیل میں ڈالیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرلے، کسی نے قانون توڑا تو جیل میں ڈالیں گے۔

انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے الیکشن سے قبل ریاست مدینہ کی بات نہیں کی تاکہ لوگ یہ نہ کہیں کہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے یہ نعرہ لگارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں کوئی قانون سے اوپرنہیں تھا، مدینہ کی ریاست کی بنیاد قانون کی بالادستی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو ڈاکوؤں کا اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سارے بے روزگار سیاست دان اکٹھے ہوگئے ہيں، عدالت فیصلہ کرتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، 30 سال پہلے ان کے پاس کیا تھا اور آج کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’ہمارے ایک وزیر کے بھائی اور ان کے ترجمان نے نواز شریف کو آیت اللہ خمینی کے ساتھ ملادیا، کہاں آیت اللہ خمینی اور کہاں نہاری کھانے والا۔

انہوں نے کہا کہ عوام چوری بچانے کے لیے نہیں نکلتے، چاہے یہ پیسے بانٹیں یا قیمے کے نان کھلائیں لوگ باہر نہیں نکلیں گے۔

Related Articles

Back to top button