X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے کچھ کیسز پیش کیے گئے۔

چیئرمین نیب نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس کی انکوائری کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ علاوہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، امیر مقام اور شیراعظم وزیر کے خلاف بھی انکوائریز کی منظوری دی گئی۔

’فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو ہماری تحریک سے حکومت خود انہیں رہا کرنے پر مجبور ہوگی‘
اس کے علاوہ نیب اجلاس میں مالم جبہ کیس کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی میڈیا پر اس قسم کی اطلاعات آئی تھیں کہ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف انکوائری کی منظوری دی ہے تاہم بعدازاں نیب نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے فضل الرحمان کے خلاف انکوائری کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا۔

اس حوالے سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا ہماری تحریک سے حکومت خود انہیں رہا کر دے گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.