حکومت نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا، اب ہماری باری ہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غداری کے مقدمات ہمارے لیے میڈلز ہیں۔

حکومت نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا، اب ہماری باری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم پر الزام ہے کہ ہم نے اشتعال انگیز تقاریر کیں، ان کےخلاف مقدمہ کیوں نہیں آیا جنہوں نے سول نافرمانی کا حکم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ہماری تحریک کا باضابطہ طور پر آغاز بھی نہیں ہوا اور حکومت کی چیخیں سنائی دینے لگی ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکمران اپنے بنکروں سے نکلیں اور مہنگائی کے مارے عوام کی خبر لیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نیب حراست میں بنیادی سہولیات نہیں دی جا رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اثاثہ جات کیس میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں، ن لیگی رہنماؤں پر نیب کے ذریعے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سارے کرداروں سے واقف ہیں، شہباز گل امریکہ سے تنخوا ہ وصول کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں