X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اے پی سے متعلق اہم خبر، جماعت اسلامی کا شرکت نہ کرنے کا اعلان

 امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی، 72 سالوں سے ملک کو لوٹنے اور مقروض بنانے والی پارٹیوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جو پارٹیاں اے پی سی کررہی ہیں ان کا ایجنڈہ واضح نہیں ہے، یہ لوگ حکومت میں ہوتے ہیں تو بھی مزے کرتے ہیں اور اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو بھی ان کے وارے نہارے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت کی دعوت ملی اور نہ ہی جائیں گے، جماعت اسلامی ان لوگوں کی تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہتی جنہوں نے ملک کا تباہ کیا۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) نے پاکستان پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی وفد 20 ستمبر کو اے پی سی میں شریک ہوگا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.