پاکستانی خبریں

حکومت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر توانائی عمر ایوب سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں معاشیات اور توانائی کے بین الاقوامی ماہرین نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے روڈ میپ پہ عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں معاشیات اور توانائی کے شعبے سے منسلک ماہرین نے اپنے تجربات سے آگاہ کیا جس پروزیر اعظم عمران خان نے ماہرین کی پاکستان میں بجلی کے شعبے کے حوالے سے تحقیق کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں بجلی کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ توانائی کا شعبہ ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بجلی کی شعبے میں اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے شرکائے اجلاس پر واضح کیا کہ بجلی کی شعبے میں اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Related Articles

Back to top button