X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کیلئے ایک نئی خوشخبری

 گورنر پنجاب چوہدری سرور نے احساس اسکالرشپ پروگرام کے تحت طلبا میں چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا ہمارے اسٹوڈنٹس ہمارا مستقبل ہیں، اسکالر شپ سے طلبا کی سپورٹ کرکے حکومت مستقبل محفوظ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطانق گورنر پنجاب چوہدری سرور سےیونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی ٹیکسلاکےطلباکی ملاقات ہوئی ، گورنر پنجاب نے احساس اسکالرشپ پروگرام کے تحت طلبا میں چیک تقسیم کیے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم کا ویژن اورتعلیم کا معیار بہتر بنانا ہے، ہمارے اسٹوڈنٹس ہمارا مستقبل ہیں، اسکالرشپ سےطلباکی سپورٹ کر کے حکومت مستقبل محفوظ کررہی ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے سے بہتر تربیت کا کوئی ذریعہ نہیں، تعلیمی ادارے حقیقی معنوں میں طلباکی تربیت میں کردار ادا کریں گے، یونیورسٹی دوبارہ کھولنے پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا کی دوسری لہر پھیل رہی ہے ، کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط نہ کی تو حالات خراب ہو سکتے ہیں، تعلیمی اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں، میرٹ پر تعینات وی سی ادارے کو ذمہ داری سے آگے بڑھاتے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.