پاکستانی خبریں

کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافر خوشی سے نہال، پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

قومی ایئر لائن نے سئینر سیٹزن کے لئے اپنے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کر دیا، کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے 15 فیصد رعایت ہوگی۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے سینئرسٹیزنز کیلئےاندورن ملک پروازوں میں10فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ، پی آئی اے نے دیگر پروازوں پر بھی رعایت کا اعلان کیا۔

سکھر سے کراچی اآنے والی پرواز کا یکطرفہ سات ہزار نو سو مقرر، سکھر سے اسلام آباد کےلئے دس ہزار روپے جبکہ فیصل آباد سے کراچی آنے والی پرواز کے لئے بیس فیصد کرائے میں کمی کی گئی ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کینڈا سے پاکستان اآنے والے مسفروں کے لئے 15 فیصد رعایت ہوگی۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی کااعلان کیا گیا تھا ، ،ترجمان نے کہا تھا پر کشش کرایوں سے لوگ سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان نیا پیکج متعارف کرایا تھا، جس کے مطابق 20 کلوسامان کیساتھ یکطرفہ کرایہ 7400روپے اور دو طرفہ کرایہ13500کیا گیا جبکہ 35 کلوسامان کیساتھ یکطرفہ کرایہ8400روپے اور دو طرفہ کرایہ 15000روپے کردیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button