X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ساجد گوندل کے گمشدگی کا معاملہ، وزیر اعظم نے مشیر داخلہ کی سربراہی میں 3 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم عمران خان نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے افسر کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کے لیے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں 3 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے ساجد گوندل کےاغوا کے معاملے پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ساجد گوندل کےاغوا پر تحقیقات کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن جاوید اقبال نے بھی ساجد گوندل کی مبینہ گمشدگی کا نوٹس لیا تھا۔

اعلامیہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن نے ساجد گوندل کی مبینہ گمشدگی سے متعلق سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس سے رپورٹ کر لی ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن جاوید اقبال بدھ کو ساجد گوندل کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

’میڈیا رپورٹس کے تحت ساجد گوندل کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کی شام سے لاپتہ ہیں۔

اسلام آباد پولیس کو ان کی سرکاری گاڑی جمعہ کی صبح وفاقی دارالحکومت کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں واقع زرعی تحتقیقاتی مرکز کے باہر سے مل گئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ساجد گوندل کو بازیاب کرا کے پیر کو دن دوپہر دو بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.