پاکستانی خبریں

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، این سی او سی کی ہدایت کے مطابق صوبہ میں ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں لیب کی صلاحیت بڑھانے ، پول ٹیسٹنگ کے طریقہ کار اور 3شفٹوں کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

این سی او سی کی ہدایت کے مطابق صوبہ میں ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

سیکریٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمدعثمان کا کہنا ہے کہ 986 ہائی رسک تعلیمی اداروں میں مہم چلائی جائے گی جبکہ 603 اسکول، کالجوں، یونیورسٹیوں کے رینڈم سیمپل لیے جائیں گے۔

یاد رہے حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے ، شفقت محمود نے کہا تھا کہ 15 ستمبر سے یونی ورسٹیاں اور کالجز کھولے جائیں گے، 15 دن تک حالات ٹھیک رہے تو تمام انسٹی ٹیوشنز کو کھول دیا جائے گا۔

بعد ازاں صوبائی وزیرتعلیم مرادراس نے پنجاب میں اسکول کھولنے کا شیڈول جاری کیا تھا ، مرادراس کا کہنا تھا کہ نویں، دسویں ،گیارہویں اور بارہویں جماعت 15ستمبر سے شروع ہو گی۔

وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ چھٹی،ساتویں اورآٹھویں جماعت 22 ستمبرسے اور نرسری سےپانچویں جماعت تک کی کلاسیں30ستمبر سے شروع ہوں گی ، اسکولوں میں ڈبل شفٹ نہیں ہو گی، متبادل دن کا شیڈول تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول فالوکریں گے۔

Related Articles

Back to top button