بھارتی افواج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر مظالم؛ ایک ماہ میں 24 کشمیری نوجوانوں شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے بربریت کی انتہا کرتے ہوئے اگست میں 24 کشمیری نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ جبکہ 59 کشمیری فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی بھی ہوئے۔

بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں قابض اور ظالم بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اگست کے مہینے میں 24 کشمیریوں کو شہید کیا۔

جن میں بچے اور خواتین بھی شامل میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ قابض فوج نے 59 کشمیریوں کو زخمی بھی کیا تھا۔

بھارت نے تازہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائی وادی کے ضلع شوپیاں میں ہوئی، جہاں پر قابض بھارتی فوج نے چار کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

جولائی میں نو مظاہرین پیلٹ گنز کے باعث زخمی ہوئے، جن میں سے چار افراد بینائی سے محروم ہوگئے۔

بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر 98 بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔

بھارتی فوج نے گیارہ گھر بھی تباہ کردیے۔ رواں سال آٹھ ماہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 172 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں