پاکستانی خبریں

بغیر اجازت اسکول کھولنے پر کتنا جرمانہ عائد؟ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے اہم اعلان

پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کی اجازت کے بغیر اسکول کھولنے پر نجی اسکول کی انتظامیہ پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کی انتظامیہ پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور اسکول بند کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

چند روز قبل بھی حیات آباد میں حکومتی اجازت کے بغیر کھلنے والے اسکول پر پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نے جرمانہ عائد کیا تھا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن پی ایس آر اے اورنگزیب نے ہم نیوز کو بتایا کہ حکومتی اجازت کے بغیر اسکول کھولنے پر اسکول مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسکول پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ وہاں حکومتی پابندی کے باوجود تدریسی عمل جاری تھا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ایس او پیز پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے کب سے کھولے جا رہے ہیں؟ حکومت نے اعلان کر دیا

اسکول کو ہفتے میں جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری اسکول 15 ستمبر سے کھولنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکومتِ خیبر پختونخوا نے اس ضمن میں اعلامیہ بھی جاری کر دیا جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن کے مطابق مختلف اضلاع کے اساتذہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تربیت دی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں تلقین کی گئی ہے کہ اسکولوں میں سینی ٹائزر، ماسک کے استعمال اور ہاتھ دھونے کے لیے صابن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Related Articles

Back to top button