پاکستانی خبریں

یوم عاشورپرسندھ بھر کے چھو ٹے بڑے شہروں سے جلوس برآمد

یوم عاشور پر سندھ بھر کے چھو ٹے بڑے شہروں سے جلوس اپنی اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔

حیددآباد اور نواب شاہ کے مرکزی جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نواسہ رسول ؑ کو پرسہ پیش کررہی ہے۔ جلوس میں شبیہ تابوت ، شبیہ ذوالجناح ، شبیہ علم سمیت دیگر تبرکات شامل ہیں۔۔سندھ بھر میں مرکزی جلوس کے علاوہ مجالس و چھوٹے بڑے جلوس بھی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔

روہڑی کا قدیمی جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے جس میں شہر کے چھوٹے بڑے جلوس شامل ہورہے ہیں، جلوش کے شرکا نوحہ خوانی اور ماتم داری کرکے نواسہ رسول کا پرسہ پیش کررہے ہیں۔

سندھ کے شہر ہالہ ، بھٹ شاہ،مٹیاری اور سعیدآباد میں ایک سو ستر جلوس نکالے گئے۔ بھٹ شاہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس کربلا مولیٰ امام بارگاہ سے برآمد ہو کر منزل کی جانب گامزن ہے۔۔

Related Articles

Back to top button