پاکستانی خبریں

ہری پور: دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ہری پور میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسلح تصادم افغان باشندوں کے 2 گروپوں میں ہوا جس میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بجلی کا بل مسلح تصادم کا سبب بنا، مقتولین اور ملزمان ایک ساتھ رہائش پذیر تھے، بجلی کا بل مشترکا طور پر ادا کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر افراد فرار ہو گئے ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button