پاکستانی خبریں

کرپشن ریفرنس: عدالت کا شریف اور زر داری خاندان سے متعلق اہم حکم جاری، اہم خبر جانیے

توشہ خانہ سےتحفے میں ملنے والی گاڑیاں لینے پرکرپشن کے ریفرنس میں احتساب عدالت نے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنےکا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے چاروں گاڑیاں منجمد کرنےکا حکم دیا ہے۔ عدالت نے آصف زرداری کی 2بی ایم ڈبلیو،لیکسزگاڑیوں کی ملکیت منجمدکرنے کے نیب فیصلےکی توثیق کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ نوازشریف کی توشہ خانہ سےلی گئی مرسیڈیزکی ملکیت بھی منجمد کی جائے۔

توشہ خانہ ریفرنس کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے۔ غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیب نے آصف علی زرداری کی 3 گاڑیوں کی ملکیت منجمد کردیں جبکہ نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز گاڑی کی ملکیت بھی منجمد کردی گئی تھی۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی سیاست کو خطرہ ان کی بھتیجی سے ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی سوچ ایک سال بعد دوبارہ بتادی ہے، مریم نواز کی سیاست شہباز شریف اور حمزہ کی سیاست کو لے ڈوبے گی۔

شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ نواز شریف نااہل ہوئے تو فیصلہ ہوا تھا کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے، شہباز شریف نے کہا میں وزیراعظم اور بیٹا حمزہ وزیراعلیٰ پنجاب بنے گا۔

نواز شریف نے حمزہ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر اعتراض کیا، نواز شریف کو یہاں بچانے میں بھی مریم نواز کا اہم کردار ہے۔

 

Related Articles

Back to top button