پاکستانی خبریں

سرکاری افسر اپنی بیوی کے ہاتھوں قتل، آخر کیوں؟ اہم حقائق سامنے آگئے، جانیے تفصیلات

ٹاون شپ کے علاقے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا کو مبینہ طور پر بیوی نے دوسری شادی کرنے پر زندگی سے محروم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹو بلاک جوہر ٹاون کے رہائشی ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہدحفیظ کو ان کے گھر میں شوٹ کر دیا گیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ اور تمام شواہد اکٹھے کر کے مقتول کے بھائی خالد حفیظ کی مدعیت میں بدقسمت شخص کی بیوی شہلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد حفیظ نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ جس کی وجہ سے اس کی پہلی بیوی شہلا کے ساتھ اس کا اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیوی نے ہی یہ کام کیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیوی شہلا واردات کے بعد ہسپتال زیر علاج رہی۔

Related Articles

Back to top button