پاکستانی خبریں

کورونا وائرس کی مریضہ ہوتے ہوئے شناخت چھپانےکا اعتراف، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا بڑا بیان جاری

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کورونا کی مریضہ ہونے کا انکشاف کیا ہے تاہم انھوں نے مریضہ ہوتے ہوئے خود اپنی شناخت چھپائی۔

سیالکوٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انھیں بھی کورونا ہوا تھا تاہم انھوں نے اپنی شناخت چھپائی۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ شناخت چھپانے کا مقصد یہ تھا کہ میڈیا کو پتا نہ چل سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ خبربا آسانی چھپائی، اس کا مطلب ہمارے سسٹم میں گیپ ہے۔

فردوس عاشق نے یہ بھی بتایا کہ انھیں ٹیسٹ کے نتائج اور رپورٹ ملی، صرف انھیں یا لیب کو پتہ تھا کہ انھیں کورونا ہوا ہے۔

فردوس عاشق نے یہ بھی تصدیق کی کہ اب وہ صحت یاب ہوچکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button