پاکستانی خبریں

شور مچالو، سڑکوں پر آجاوَ لیکن ہم نظریے کا سودا نہیں کریں گے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان آیا ہی نوٹس لینے کے لیے ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے سوال ہے جب مراد سعید تقریر کرتے ہیں آپ بھاگ کیوں جاتے ہیں ؟ ایوان میں عمران خان کا ٹائیگر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان اور ان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور قوم سن لے عمران خان ایک مقصد کے لیے آئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میں اتحادی جماعتوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہم نے سو جتن کر لیے لیکن وہ چٹان کی طرح قائم ہیں لیکن ہم بھی اپنے نظریے کا سودا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا عمران خان استعفی ٰدے دیں، کیا عمران خان تمہارے کہنے پر استعفیٰ دے دیں ؟ آپ کس باغ کی مولی ہیں جو عمران خان تمہارے کہنے پر استعفیٰ دیں ؟

وزیر خارجہ نے حزب اختلاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ملک لوٹو عمران خان نوٹس لینا بند کردے ؟ نہیں،عمران خان آیا ہی نوٹس لینے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ شور مچالو، سڑکوں پر آجاوَ لیکن ہم نظریے کا سودا نہیں کریں گے۔ یہ تو کہتے تھے ہم بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے اور حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button