X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

شہرِ قائد کی عوام کو ملنے والا ہے بڑا جھٹکا، کے الیکٹرک کرنے والا ہے اہم اعلان

کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گرمی بڑھنے اور کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے بجلی کی طلب بڑھی ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ناگزیر ہوگئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ ادارے کو فرنس آئل کی مطلوبہ سپلائی میسر نہیں ہے اور اس کی کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے جس سے کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ ہوسکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فرنس آئل کی سپلائی بہتر ہوتے ہی بجلی کی پیداوار میں بھی بہتری کی امید ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے اپنے ردعمل میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی کا مصنوعی بحران پیدا کر رہی ہے کیونکہ کراچی میں کئی کئی گھنٹوں کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ پہلے ہی معمول ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ہر موسم گرما میں مصنوعی بحران پیدا کرکے حکومت سے فنڈز مانگے جاتے ہیں اور اب ایوریج اور ڈبل بلنگ کے ذریعے شہریوں کو لوٹا جارہا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.