شہباز شریف کے انتہائی قریبی ساتھی کورونا وائرس میں مبتلا

لاہور کی احتساب عدالت میں جج امجد نذیر چوہدری نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی۔حمزہ شہباز شریف کو آج بھی جیل حکام کی جانب سے پیش نہیں کیا گیا،جس کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کو آج کیوں نہیں پیش کیا گیا؟ آپ کا لاک ڈاؤن اب کتنا عرصہ چلنا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کو کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن میں توسیع کے پیش نظر پیش نہیں کیا، جیسے ہی حکومت کی جانب سے کوئی واضح ہدایات آئیں تو حمزہ شہباز کو پیش کر دیا جائے گا۔
احتساب عدالت نے شہباز شریف کے پلیڈر محمد نواز چوہدری کے کرونا میں مبتلا ہونے کے باعث حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور سماعت 5 جون تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ اگر شہباز شریف کے پلیڈر پیش نہیں ہوتے تو آئندہ سماعت پر وہ خود پیش ہوں۔
عدالت نے شریک ملزم امتیاز حیدر کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف، احد چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔