پاکستانی خبریں

نادرا اور بینکوں کی برانچیں کھلنے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، بڑے خطرے سے خبردار کردیا گیا

ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسی مہک وبا ء کی وجہ سے بینکوں اور نادرا کی بہت سی برانچوں کوبند کر دیا گیا ہے، جو برانچیں اوپن ہیں، وہاں پر لوگوں رش لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے بیماری پھیلنے کا بہت زیادہ خدشہ ہے۔

ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلما ن کاظمی نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے گورنر اسٹیٹ بنک اور چیئرمین نادرا کو احکامات جاری کیے جائیں کہ بینکوں اور نادرا کی تمام برانچوں کو دو شفٹوں میں کھلا رکھا جائے۔

بینکوں اور نادرا کی تمام برانچوں کو دوشفٹوں میں کھولنے سے برانچوں کے باہر رش بھی نہیں ہو گا اورعوام کے لیے آسانیا ں پیدا ہوں کی اور بیماری پھیلنے کا خطرہ بھی نہیں ہو گا۔

Related Articles

Back to top button