پاکستانی خبریں

اگر عوام نے کورونا کو سنجیدگی سے نہ لیا تو اس کے نتائج نہایت خطرناک ہو سکتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگر عوام نے کورونا کو سنجیدگی سے نہ لیا تو اس کے نتائج نہایت خطرناک اور دور رس ہونگی،اگر کورونا کو شکست دینی ہے تو حکومت اور عوام دونوں کو ملکر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرِ اطلاعات نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر ہاس میں ہونے والی اس ملاقات میں صوبائی فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا میاں انس ڈولہ اور ترجمان پنجاب حکومت راجہ اسد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی و حکومتی امور اور سوشل میڈیا سمیت دیگر اہم ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

اس موقع گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کورونا متاثرین کو بروقت اور موثر انداز میں راشن اور مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔ گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ حکومت کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

Related Articles

Back to top button