پاکستانی خبریں

تاجروں کو تھا جس فیصلے کا انتظار بالآخر پنجاب حکومت نے اہم اعلان کردیا، خوشخبری آگئی

پنجاب میں مرحلہ وار کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور صوبے بھر میں صبح نو سے رات آٹھ بجے تک یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی۔

کپڑے سے متعلقہ تمام صنعتیں جلد کھول دی جائیں گی جب کہ حجام سمیت دیگر چھوٹے کاروبار کو بھی کام کی اجازت ہو گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز صبح نو سے رات آٹھ بجے تک کھلیں گے۔ ٹیکسٹائل سے متعلقہ صنعتوں اور چھوٹے کاروبار کو مقررہ اوقات کار میں کام کی اجازت ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وفاق کو سفارشات بھیج دی ہیں۔ مارکیٹس کو زونز میں تقسیم کر کے کھولنے کی تجویز بھی وفاق کو پیش کی ہے۔

موجودہ صورتحال میں کام کرنے والے تمام افراد کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ پہلے ہی نو ہزار صنعتی یونٹس کو کام کی اجازت دے چکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب سے اپٹما اور صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں صنعتکاروں اور تاجربرادری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ حکومت تاجر برداری کے لیے آسانیاں پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار چلے گا تو عام آدمی کو روزگار ملے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث عام آدمی کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجاب میں مرحلہ وار کاروبار کھولنے کےلیے ایس او پیز تیار کرلیے گئے ہیں جن پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔

پنجاب میں مارکیٹوں اور بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ زوننگ کر کے مارکیٹوں اور بازاروں کو مخصوص دن اور مخصوص اوقات میں کام کی اجازت ہوگی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

صنعتکاروں اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر صنعت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button