پاکستانی خبریں

لاک ڈاؤن: پنجاب حکومت نے کونسے کاروبار کھولنے کی اجازت دیدی؟ کاروباری افراد کو اہم ریلیف

پنجاب حکومت نے 25 اپریل تک لاک ڈاوَن میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں لاک ڈاؤن 25 اپریل رات 12 بجے تک جاری رہے گا تاہم صوبے میں کم رسک والے شعبوں کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبے میں کیمیکلزانڈسٹری، آئی ٹی کمپنیاں، پلمبر، کارپینٹر اور الیکٹریشنز کو کام کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ درزی کی دکانیں، ویٹرنری سروسز، رئیل اسٹیٹ اور پراپرٹی ڈیلروں کے دفاتر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیشنری، شیشہ سازی کے یونٹس، پیپر اینڈ پیکیجنگ، پودوں کی نرسریاں لاک ڈاؤن کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

معدنیات،عمارات اور سڑکوں کی تعمیر سے منسلک کاموں پر بھی پابندی نہیں ہو گی۔

آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کی سروسز، سڑکوں کی تعمیرات بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ نے خوراک اور زراعت کے محکموں کے سیکرٹریز کو گندم خریداری کے سلسلے میں اضلاع کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کے مراحل اور بار دانہ کی فراہمی میں کسانوں کو سہولت فراہم کرنے جائے۔

Related Articles

Back to top button