پاکستانی خبریں

پاکستان کا ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کا اعلان

حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر افغانستان اور ایران کی سرحدیں دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستان نے افغانستان اور ایران کی سرحد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزارت داخلہ نے سرحد سیل کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان اور ایران کے دونوں بارڈر دو ہفتوں کے لیے بند رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button