پاکستانی خبریں

پرویز مشرف کا پاکستان آنے کا فیصلہ، بڑی خبر آگئی، سب حیران رہ گئے 

سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ سابق صدر کا کہنا ہے کہ میری صحت کچھ بہتر ہو جائے تو میں پاکستان آونگا، میں مرنا ہی پاکستان میں چاہتا ہوں، بجائے میرے مرنے کا انتظار کرنے کے اور مجھے گھسیٹنے کے، میں پاکستان خود آونگا۔

پرویز مشرف پاکستان آنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ سینئر صحافی صابر شاکر کے مطابق سابق صدر کا کہنا ہے کہ میری صحت کچھ بہتر ہو جائے تو میں پاکستان جاونگا، میں مرنا ہی پاکستان میں چاہتا ہوں، بجائے میرے مرنے کا انتظار کرنے کے میں پاکستان خود آونگا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان آنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، سابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ میری صحت کچھ بہتر ہو جائے تو میں پاکستان جاونگا، میں مرنا ہی پاکستان میں چاہتا ہوں، بجائے میرے مرنے کا انتظار کرنے کے اور مجھے گھسیٹنے کے، میں پاکستان خود آونگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہورہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دے دیاگیا تھا، فل بنچ 9 جنوری سے درخواست پر سماعت شروع کرے گا، پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا قیام کالعدم قراردینے کی درخواست دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل رپرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے قیام پرفل بنچ تشکیل دے دیا تھا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی فل بنچ کی سربراہی کریں گے۔ جبکہ بنچ میں جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر بھی شامل ہوں گے۔ فل بنچ 9 جنوری سے سنگین غداری کیس کیلئے خصوصی عدالت کے قیام سے متعلق سماعت شروع کرے گا۔

سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف نے اپنے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے قیام میں قانونی معاملات پر سوالات اٹھائے تھے اور خصوصی عدالت کے قیام کو کالعدم قراردینے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ اب صابر شاکر کی طرف سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف واپس پاکستان آئینگے۔

Related Articles

Back to top button