X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے پر رضا ربانی کا اہم موقف سامنے آگیا

سابق چیئرمین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے میں پیرا 66 کی حمایت نہیں کی جا سکتی، پیرا 66 کے مندرجات سے متاثر افراد کیلئے قانونی راستہ موجود ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایسے شخص کو سراہنے کی کوشش ہو رہی ہے جس نے آئین کی خلاف ورزی کی ، آئین کی خلاف ورزی کرنے والے کو سراہنے کی کوششیں تاریخ کی ستم ظریفی ہے، اس شخص کی تعریف کی جارہی ہے جس نے آئینی عمل اور جمہوری اداروں کو پامال کیا، خصوصی عدالت کے فیصلے میں پیرا 66 کی حمایت نہیں کی جا سکتی، پیرا 66 کے مندرجات سے متاثر افراد کیلئے قانونی راستہ موجود ہے اور متاثرہ شخص اس پیرا کو فیصلے سے حذف کرنے کیلئے متعلقہ عدالت سے رجو ع کر سکتا ہے۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہناتھا کہ متاثرہ شخص خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہے، حکومت نے اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے آرٹیکل 209 کا سہارا لیا، حکومت نے 12 مئی کیس پر جسٹس کے کے آغا کے خلاف آرٹیکل 209 کا سہارا لیا، اب جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف بھی آرٹیکل 209 کا سہارا لیا جارہا ہے، عدالتی فیصلے پر آرٹیکل 209 کے تحت درخواست دائر نہیں کی جاسکتی، ایسا اقدام آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف وزی ہے، حکومت عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلانے سے باز آجائے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.