X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بیرونی عناصر اور اندرونی آلہ کاروں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت مل کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بیرونی عناصر اور اندرونی آلہ کاروں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے اور ہم وزیراعظم کی قیادت میں ملک کے خلاف سازشی عناصر کو شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ادروں کی مضبوطی ملکی ترقی، جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح کیلئے ناگزیر ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گامزن ہے، وزیراعظم اور عسکری قیادت مل کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.