وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق مختلف آپشنز پر غور

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی، اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اعلان اور بیک ڈور رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال کے تناظر میں آرٹیکل 233 اور 234 پر آرا لی گئیں، خیبر پختونخوا کی صورتحال پر صدر آصف زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کا بھی امکان ہے، ملاقات میں آئینی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ کے پی کی صوبائی حکومت سیاسی عزائم کو آگے بڑھا رہی ہے اور ٹی ٹی پی کے خطرے کے خلاف اداروں کو فراہم نہیں کر رہی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ ہاؤس نے وفاقی وزراء کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چاہے کچھ بھی کرلے لانگ مارچ ہر صورت ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزپی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے بھی پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو خط لکھ کر لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔









