پاکستانی خبریں

وزیر اطلاعات کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق اہم بیان

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی طور پر بہت کمزور ہو چکی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ سہیل آفریدی سیاسی طور پر اتنے طاقتور ہیں کہ لانگ مارچ کرسکیں وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس کی ناکامی واضح ہے، صوبائی حکومت دہشت گردی روکنے میں ناکام رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ این ایف سی میں ہر سال دہشت گردی کے تدارک کے لیے فنڈز دیے جاتے ہیں اس کے باوجود کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات ہوئے، صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاست کو ترک کرکے وہاں جائے جہاں لاشیں گر رہی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ گورنر راج کا سوال قبل از وقت ہے، خیبر پختون خوا میں صحت تعلیم سمیت ہر شعبہ تباہ ہوچکا ہے، یہ لوگ دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے نہ کچھ کیا نہ کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی سیاسی طور پر بہت کمزور ہو چکی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ سہیل آفریدی سیاسی طور پر اتنے طاقتور ہیں کہ لانگ مارچ کرسکیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میں کوہاٹ، چارسدہ پشاور ہر جگہ گیا ہوں گورننس کی ناکامی واضح ہے، میں کانسٹیبل فہیم اللہ کے گھر گیا، کے پی میں لاشیں گر رہی ہیں، سیاست ہوتی رہے گی لوگوں کو دہشت گردی سے چھٹکارا دلائیں، سیاست اتنی اہم نہیں کہ لوگوں کی زندگیوں پر ترجیح دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت دہشت گردی کو سپورٹ کر رہی ہے، دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا اور آئندہ بھی دیں گے، تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی قانون کے مطابق ہے۔

Related Articles

Back to top button