X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اسد عمر کو وزارت کے بعد سرکاری عہدے سے بھی نواز دیا گیا

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کردی ہے جس کے تحت خسرو بختیار کی جگہ اب اسد عمر کونسل کے رکن ہوں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان ہوں گے، خسرو بختیار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے اور اب ان کی جگہ وفاقی وزیر اسد عمر رکن ہوں گے۔

کونسل کے دیگر ارکان میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داوٴد، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری عشرت حسین، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا، سندھ سے نثار کھوڑو اور بلوچستان سے جان محمد جمالی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اقتصادی کونسل 13 ارکان پر مشتمل ہے اور یہ کونسل قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کی منظوری دیتی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.