X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اچانک 16 دسمبر بروز پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

16 دسمبر بروز پیر کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان، لاہور میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد احتجاجاً نجی تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے 16 دسمبر بروز پیر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیر کے روز ملک بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر پر قاتلانہ حملے کے بعد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر پر لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور انہیں گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر اس وقت لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.