احسن اقبال نے خود ہی گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا بڑی خبر سامنے آگئ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ نیب ثابت کرے کہ ان کے اثاثے 1993ء میں جب وہ پہلی بار ایم این اے بنے تھے تب زیادہ تھے یا آج زیادہ ہیں۔
یہ نارووال سپورٹس سٹی کھیلوں کے قومی منصوبے کی کہانی ہے جسے PTI نے سیاست کی نذر کر کے تباہ کر دیا اور جس کے حوالے سے نیب کو کہا گیا ہے کہ میرے خلاف کیس بنایا جائے- ملاحظہ فرمائیے!https://t.co/ktx3s6MH2J
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 14, 2019
انہوں نے کہا کہ میڈیا میں کردار کشی کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور نہ ہی ضمانت کروائیں گے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی فرعونیت کا مقابلہ کریں گے، جیلیں اپنے مقاصد اور جدوجہد سے نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی چھاپے مارنے کی ضرورت نہیں، میں اپنی حفاظتی ضمانت نہیں کراؤں گا، اسپورٹس سٹی منصوبہ 2009 میں پیپلزپارٹی کی حکومت میں پاس ہوا تھا
انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان، رانا ثناءاللہ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر رہنما اصولوں پر ڈٹنے کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر 2020ء کو الیکشن کا سال بنائیں گے۔ واضح رہے نیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کیخلاف بھی بد عنوانی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔