پاکستانی خبریں

جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی کی عبوری ضمانت18 دسمبرتک منظور، نیب اہم کارروائی سے رُک گئی

اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب انکوائریز میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت18 دسمبرتک منظور کرلی اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب انکوائریز میں اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ہے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت نے اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت 18 دسمبر تک منظور کرلی اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے 4 نیب انکوائریز میں ضمانت منظور کی اور اکرم درانی کو 5،5 لاکھ کے 4 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے سماعت 18 دسمبرتک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں: ایل این جی کرپشن کیس: سابق وزیراعظم شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 دسمبر تک توسیع

یاد رہے کہ نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کرپشن ریفرنس دائر کردیا، احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 دسمبر تک توسیع کردی۔

 

Related Articles

Back to top button