پاکستانی خبریں

اردن میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ 13پاکستانیوں کا حشر نشر ہوگیا، اصل کہانی آتے ہی ہر آنکھ ہوگئی اشک بار

اردن کے شہر کراما میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 13 پاکستان جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے اور آگ پر قابو پا لیا گیاہے۔

اردن کے شہر کراما میں ایک گھر میں دو پاکستانی خاندان رہائش پذیر تھے جہاں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں 8 بچے بھی شامل ہیں سول ڈیفنس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدا کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیاہے تاہم آگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں ، تحقیقاتی اداروں نے وجہ جاننے کیلئے انویسٹی گیشن کا آغازکر دیاہے۔ اردن کی جانب سے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button