پاکستانی خبریں

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیمار، ہسپتال داخل کر دیا گیا، ڈاکٹروں نے بری خبر سنا دی

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیمار، فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گردن میں تکلیف کے باعث فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں موجود سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گردن میں تکلیف اتوار کی رات کو شدت اختیار کرگئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اسحاق ڈار کو لندن کے نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ویلز ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد فوری آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار لگ بھگ ڈھائی سال سے لندن میں مقیم ہیں، وہ پاناما سکینڈل کے باعث عدالت کو مطلوب ہیں اور پیش نہ ہونے کے باعث انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

Related Articles

Back to top button