پاکستانی خبریں

متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ محمد بن راشد المخدوم نے تاریخ رقم کر دی، غیر ملکیوں سے متعلق حیران کن فیصلہ کر دیا

متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ محمد بن راشد المخدوم نےغیر ملکیوں سے متعلق اہم قدم اٹھا لیا۔

متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ محمد بن راشد المخدوم نے 2 ہزار 500 غیر ملکیوں کو یو اے ای میں مستقل رہائش دے دی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیخ محمد بن راشد المخدوم کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں کام کرنے والے 2 ہزار 500 غیر ملکیوں کو مستقل رہائشی پرمٹ دیا جائے گا۔

اماراتی نائب صدر اور وزیراعظم کے مطابق گولڈن مستقل رہائشی پرمٹ سائنسدانوں، محقیقین اور سرمایہ کاروں کو دی جارہی ہے۔ مستقل رہائش سائنسدانوں، محقیقین اور سرمایہ کاروں کو دی جارہی ہے، جس پر وہ تمام افراد انتہائی خوش ہیں۔دبئی کے حکمران کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کو یو اے ای میں خوش آمدید کہتے ہیں، متحدہ عرب امارات ایسے سائنسدانوں اور قابلیت رکھنے والے افراد کا ملک ہے جو کچھ تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد بن راشد المکتوم نے شناخت و شہریت سے متعلق وفاقی ادارے کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان تمام افراد کو پرمننٹ گولڈن ریزیڈنسی دے دیں۔ ابو ظہبی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران تمام 2 ہزار 500 افرد کو پرمننٹ گولڈن ریذیڈنسی دی گئی۔تقریب میں یو اے ای کی مستقل رہائش حاصل کرنے والے افراد کے اہل خانہ سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے۔

Related Articles

Back to top button