پاکستانی خبریں

آج لگے گی بڑی پیشی، مسلم لیگ نواز کی نظریں صرف ہائیکورٹ پر۔۔۔ دو رکنی بنچ کا مریم نوازکی درخواست ضمانت پر فیصلہ

مریم نواز ضمانت پر رہا ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا، ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ مریم نوازکی درخواست ضمانت پرآج فیصلہ سنائے گا۔

جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 31 اکتوبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کہ نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں مریم نواز کو 8 اگست کو گرفتار کیا تھا،مریم نواز 48 دن جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہیں۔

مزید پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر کو جیل سے رہا کردیا گیا، جیل سے نکلتے ہی کہاں پہنچے کہ سب کو حیرت ہوئی؟ تفصیل اس خبر میں

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر اشتعال انگیز بیان دینے پر کیپٹن (ر) صفدر کو اسلام آباد سے لاہور آتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا تاہم بدھ کے روز انہیں لاہور کی کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button