پاکستانی خبریں

جمعیت علماءاسلام ف (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی یوٹرن لے لیا، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

جمعیت علماءاسلام ف (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اداروں کی جانبداری کے بیان پر یوٹرن لے لیا، کہتے ہیں کہ اداروں نے ماضی میں مداخلت کی ہے لیکن اب کوئی مداخلت نہیں کر رہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اداروں کی جانبداری کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔ ان سے سوال پوچھا گیا ’ادارے کہاں مداخلت کر رہے ہیں‘ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اداروں کی مداخلت اب نہیں پہلے تھی۔

الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیٹی سے یہ نتیجہ برآمد ہوا کہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے،2018 کے الیکشن پر ٹربیونل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اسے عوامی قوت سے مسترد کیا ہے، ہم کسی ادارے کے پاس نہیں جائیں گے، عوام موجودہ حکمرانوں کواتاریں گے۔

جے یو آئی سربراہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا ڈی چوک جانے کےلئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ ساتھ دے گی؟ تو انہوں نے اینکر سے کہا کہ آپ خود دونوں جماعتوں سے پوچھ لیں ، رہبر کمیٹی اگلے اقدامات کےلئے مشاورت کررہی ہے۔ہمارے قافلے بغیر کسی تصادم کے اسلام آبادپہنچے،راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیںلیکن ہم اس کاتذکرہ نہیں کرناچاہتے،حکومت نے معاہدے کو بار بار توڑا لیکن ہم ابھی تک پاسداری کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button