پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمٰن کی جلسے میں ڈی چوک اوربنی گالہ کی طرف پیش قدمی کی دھمکی، بنی گالہ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے جلسے میں ڈی چوک اوربنی گالہ کی طرف پیش قدمی کی دھمکی دی، جس پر سیکورٹی ادارے حرکت میں آگئے اوربنی گالہ کی سیکورٹی سخت کر دی، ایف سی جوان اور ایلیٹ اہلکاروں کے تازہ دم دستے تعینات کردئیے اور داخلی و خارجی راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کر…

جے یو آئی (ایف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ڈی چوک کی مارچ کی دھمکی کے بعد بنی گالہ اور اطراف کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ،مری سے لیکر انصاف چوک اور بنی گالہ میں تین مقامات پر کنٹینر کے ذریعے راستے سیل کر دئیے گئے، بنی گالہ کے داخلی اور خارجی راستے بھی سیل کر کے ایلیٹ اہلکار اور ایف سی جوانوں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بکتر بند گاڑی بھی بنی گالہ پہنچا دی گئی۔

یادرہے کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ لے کر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کےلئے دو دن کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پاکستان کے عوام کا سمندر اس بات کی قدرت رکھتا ہے کہ وزیراعظم کو ان کے گھر کے اندر جاکر گرفتار کرلیں، کسی ادارے کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے ،پاکستان پر حکومت کرنے کا حق عوام کا ہے ،کسی ادارے کا پاکستان پر مسلط ہونے کا کوئی حق حاصل نہیں، ہمیں کہا جاتا ہے سرحد پر تناﺅ ہے آزادی مارچ نہ کریں۔

Related Articles

Back to top button