پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ لاہور میں داخل، کس اہم جگہ پڑاؤ ڈالیں گے؟ پنجاب حکومت کو خطرات لاحق

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ لاہور پہنچ چکا ہے اور مینار پاکستان کے قریب پڑاﺅ ڈالا ہے جہاں شرکاء نے آج صبح ناشتہ کیا اور اگلے مرحلے کی تیاری میں جٹ گئے تاہم اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سروسز ہسپتال دورے کا بھی امکان پیدا ہو گیاہے۔

ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آج نوازشریف کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال کے دورے کا امکان ہے جس دوران وہ سابق وزیراعظم کو آزادی مارچ کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔ نوازشریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی طبیعت تاحال سنبھل نہیں پائی ہے اور ڈاکٹر مسلسل ان کے پلیٹ لیٹس بڑھانے کی جدو جہد میں لگے ہیں، پلیٹ لیٹس مسلسل اتار چڑھاﺅ جاری ہے جبکہ نوازشریف کو مسوڑھوں سے خون آنے پر آج ڈینٹل وارڈ بھی منتقل کیا گیاہے جہاں ان کے دانتوں میں فلنگ کی گئی ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو کسی دوسرے ہسپتال میں منتقل کرنے سے انکار کر دیاہے، بورڈ کا کہناہے کہ ہماری طرف سے نوازشریف کو دوسرے ہسپتال جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button