پاکستانی خبریں
حکومت بلوچستان اور گرینڈ الائنس میں مذاکرات خوش اسلوبی سے مکمل

بلوچستان حکومت اور بلوچستان گرینڈ الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ جس کے بعد گرینڈ الائنس نے اپنی احتجاجی تحریک کو موخر کرنے کا اعلان کر دیا ۔ حکومت نے بھی تمام گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کا فیصلہ کرلیا ۔
سرکاری حکام کے مطابق بلوچستان گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کی صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں صوبائی وزیر راحیلہ درانی، پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار کاکڑ اور بلوچستان گرینڈ الائنس کے نمائندے شامل ہوں گے۔
حکومتی وفد نے اس پیش رفت کو ملازمین کے ساتھ مفاہمت اور مسائل کے پرامن حل کی طرف ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل کو سننے اور ان کا جائز حل نکالنے میں سنجیدہ ہے۔تشکیل دی گئی کمیٹی 3 جولائی سے ملازمین کے فوری حل طلب مسائل پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز کرے گی اور اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ بلوچستان کو منظوری کے لیے پیش کرے گی۔