پاکستانی خبریں

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایئر کارگو ریٹس میں 100 گنا اضافہ کردیا

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایئرکارگو ریٹس میں 100 گنا اضافہ کردیا، ملک بھر کے ائیرپورٹس پر نئے کارگو چارجز آج سے فوری نافذ العمل ہوگئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے،  بلی کتے، پان کے پتے جنرل کارگو کے لئے نئے ریٹس جاری کئے گئے ہیں ، پالتو پرندوں کو پرواز میں  لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا، پالتو طوطے،بلی کتے،پرندوں و جانوروں کے چارجز  200  روپے سے بڑھا کر 300  روپے فی کلو کر دیے  گئے ہیں۔ پان کے پتے پر کارگو چارجز میں  100 فیصداضافہ، نئے ریٹس 70 روپے کلو کردیے گئے۔

جنرل کارگو کے نرخ میں 25 فیصد اضافے سے نئے ریٹس 125 روپے کلو ، ٹرانس شپمنٹ کے کارگو ریٹس اضافے کے بعد 15 روپے کلو مقررکردئیے گئے۔ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے ہیں، اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے تمام ایرپورٹس پر کارگو چارجز میں اضافے کی منظوری دی ہے۔ 

Related Articles

Back to top button