پاکستانی خبریں

سی ڈی اے ملازمین مارگلہ ہلز میں نایاب ہرن کا شکار کرنے لگے

اسلام آباد میں جانوروں کے تحفظ پر مامور ملازمین ہی جانوروں کے دشمن بن گئے، سی ڈی اے ملازمین مارگلہ ہلز میں نایاب ہرن کا شکار کرنے لگے

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے ملازمین ہی مارگلہ ہلز میں نایاب ہرن کا شکار کرنے لگے، جانوروں کے تحفظ پر مامور ملازمین ہی جانوروں کے دشمن بن گئے۔

سی ڈی اے انوائرمنٹ کے ملازمین کی طرف سے مارگلہ کی پہاڑیوں میں شکار کا سلسلہ جاری ہے۔

ملازمین شکار کے بعد ہرن مین سڑک پر آگرنے سے تذبذب کا شکار ہیں، مقامی لوگوں اور سیاحوں پر معاملہ کھلنے پر سی ڈی اے ملازمین ہرن کو ذبح کرکے کاندھے پر اٹھا کر لے گئے جبکہ شہریوں نے ملازمین کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ہرن لے کر فرار ہوگئے۔

شہریوں نے ملازمین کی طرف سے شکار پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکاریوں کو روکنے کے لیے تعینات ملازمین ہی اگر شکار شروع کردیں گے تو تحفظ کون دے گا۔

آئے روز شکار سے مارگلہ ہلز میں ہرن اور دیگر جانور پرندے نایاب ہونے لگے۔

Related Articles

Back to top button