X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترکیے کے شہر استنبول پہنچ گئے، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

استنبول ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے قونصل جنرل فواد شیر اور سینئر سفارتی افسر جنید یوسف نے کیا۔او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، جس میں مسلم دنیا کو درپیش اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس کے دوران ایک خصوصی سیشن ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف منعقد کیا جائے گا، جس میں رکن ممالک کا مشترکہ مؤقف تشکیل دینے پر غور ہوگا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے، جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھی اجلاس میں شریک ہو کر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

علاوہ ازیں، اتوار کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی رابطہ گروپ کا علیحدہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں کشمیری عوام کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.