صدر مملکت آصف علی زرداری کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، سربراہ پاک بحریہ ، ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا۔ پاکستان نیوی کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا صدر آصف علی زرداری نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نےصدر مملکت کو میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور "معرکہ حق” میں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صدر مملکت نے بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی سے دفاع پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی۔
"معرکہ حق” کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور ردعمل اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے صدر پاکستان کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا،، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ،، بحریہ سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کا دفاع جاری رکھے گی۔