پاکستانی خبریں

آرمی چیف عاصم منیر کی سفارت کار صائمہ سلیم سے اہم ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستانی سفارتکار اور یواین مشن میں پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قوت بصارت سے محروم صائمہ سلیم عالمی سفارتکاری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ صائمہ سلیم قوم کے لئے ایک چمکتا ستارہ ہیں۔

صائمہ سلیم خصوصی افراد کے لئے عزم و ہمت کی زندہ مثال ہیں، پاکستانی نمائندہ نے فیلڈ مارشل کو یو این میں اپنے امور سے متعلق آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نےپاکستان کے موقف کے فروغ میں سفارتکار کی کوششوں کو سراہا اور خصوصی طور پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کا معاملہ اٹھانے پر صائمہ سلیم کی تعریف کی۔

Related Articles

Back to top button